مولانا شہباز ملاقات میں اچانک کون پہنچا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ شہباز شریف سے ملاقات جاری ہے ملاقات میں ن لیگ کے رہنما بھی شریک ہیں، ملاقات کے دوران اچانک جے یو پی کے رہنما اویس نورانی بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے جسے دیکھ کر ن لیگی رہنماؤں نے حیرت کا اظہار کیا، اویس نورانی کو بھی ملاقات میں شامل کر لیا گیا

کیپٹن ر صفدر کی بات سچ ثابت ہو گئی، مولانا آج سے امام اور شہباز شریف مقتدی

مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے، شہباز شریف آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کریں گے تا ہم وہ کتنا شریک ہوں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا.

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

ملاقات میں نواز شریف کے خط پر بھی بات چیت ہوئی جس پر نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنے بڑے بھائی کی بات مانیں گے اور ن لیگی کارکنان کو کہیں گے کہ وہ آزادی مارچ میں شریک ہوں، مسلم لیگ ن لاہور میں آزادی مارچ کے موقع پر جلسہ بھی کر سکتی ہے جس سے شہباز شریف ممکنہ طور پر خطاب کریں گے.

آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………

آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکیں بلاول حمایت کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن مارچ میں شامل نہیں ہوتے مسلم لیگ ن بھی شدید اختلافات کا شکار ہے، نوا زشریف مولانا کو آزادی مارچ میں شرکت کے لئے خط لکھ دیتے ہیں تو شہباز شریف قمر درد کا بہانہ بنا کر نواز شریف سے ملنے جیل نہیں جاتے.

Shares: