نواز شریف ان ای سی ایل،بیان حلفی کس نے مسترد کر دیا، سماعت تیسری بار ملتوی

نواز شریف ان ای سی ایل،بیان حلفی کس نے مسترد کر دیا، سماعت تیسری بار ملتوی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے شہبازشریف کا بیان حلفی مسترد کردیا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ہم اس کوکیسے تسلیم کرسکتے ہیں. شہبازشریف خود بھی مختلف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں،شہبازشریف کسی قسم کی ضمانت نہیں دے سکتے،اس مسودے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے

وفاقی حکومت کی جانب سے نیا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت اڑھائی بجے تک ملتوی کردی، نواز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے ڈرافٹ کا مسودہ وفاقی وکیل کو دے دیا گیا ہے اور وفاق سے اڑھائی بجے تک جواب طلب کیا گیا ہے کہ وہ اس پر اپنا موقف پیش کریں.

سماعت ملتوی ہونے کے بعد شہباز شریف عدالت سے روانہ ہو گئے تا ہم نواز شریف کے وکیل عدالت میں موجود ہیں،

امجد پرویزایڈووکیٹ نے نواز شریف اورشہباز شریف کے بیان حلفی کاڈرافٹ تیارکر لیا،بیان حلفی کا ڈرافٹ لاہور ہائیکورٹ کے ایسوسی ایٹ کے حوالے کر دیا گیا، ہاتھ سے لکھا ہوا ڈرافٹ عدالت کو دیا گیا ہے،

شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

بیان حلفی کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف صحت مند ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے،نواز شریف واپس آکر عدالتی کیسز کا سامنا کریں گے،نواز شریف اورشہباز شریف کے بیان حلفی کاڈرافٹ 2 صفحات پر مشتمل ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمدخان نےتحریری ڈرافٹ پرحکومت کو آگاہ کر دیا

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مشورہ دیا کہ پہلے ڈرافٹ دیکھیں، پھر فیصلہ کریں،

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بیان حلفی پر اعتراض کرنا چاہا تو جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ جو بیان حلفی لکھ کر دیا جائے گا وہ بیان حلفی3بار منتخب ہونے والے وزیراعظم اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہوگا

Comments are closed.