مسلم لیگ ن کے سینٹرز کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کررہے ہیں۔
اجلاس میں سینٹ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپوزیشن جماعتوں کو سینٹ چیئرمین کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اپوزیشن پارٹیوںکی طرف سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی۔

شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے سینٹرز کا اجلاس شروع
Shares: