شہباز شریف کرونا سے صحتیاب نہ ہوسکے،فرد جرم سے بچنے کیلئے ایک بار پھر درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہو ر میں رمضان شوگر مل ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت آج ہونی ہے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کورونا پازیٹو ہوں ،علامات ابھی بھی موجود ہیں ،آئیسولیشن میں ہوں ،پیش نہیں ہو سکتا ، عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے

عدالت نے شہباز شریف کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے، آج شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونی تھی، گزشتہ سماعت پر بھی کرونا وائرس کی وجہ سے شہباز شریف عدالت مین پیش نہ ہوئے تھے.عدالت نے آج حمزہ شہباز کو بھی طلب کر رکھا ہے،گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا تھا کہ دونوں ملزمان لازمی عدالت میں پیش ہوں

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کرونا کا نشانہ بن چکے ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، شہباز شریف کو چین نے علاج کی پیشکش کی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر نے شہباز شریف سے رابطہ کر کے انکی صحتیابی کی دعا کی ہے

نیب کا پرچہ حل کرنے میں شہباز شریف فیل ہو گئے

فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہا کہ شہباز شریف کو ان حالات میں نیب میں طلب کر کے انکی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا، تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ میاں شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور ان کی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے، یہاں تک کہ ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن نیب نہیں مانا.

Comments are closed.