شہباز شریف کے داما کی جائیداد کی نیلامی بارے عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہورنے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران کی جائیداد کی نیلامی کا حکم دے دیا،

بینکنگ عدالت نے علی عمران کی جائیداد نیلامی کے لیے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی،بینکنگ کورٹ نمبر 4 نے علی عمران کی جائیداد نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دیا،بینکنگ کورٹ نے نجی بینک کے دعوے کو منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کیے

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت بھی شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائداد ضبط کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عمران علی کی جائداد قرق کرنے کا حکم دے چکی ہے

نواز شریف اور آصف زرداری سے ڈیل، وزیر داخلہ نے کیا جواب دیا؟

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کی پراپرٹی علی سینٹر، علی ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے دفاتر اور اپارٹمنٹ ہیں، جبکہ علی اینڈ فاطمہ ڈیولپرز کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ ہے ۔ گلبرگ 3میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ، غوث الاعظم ڈیولپرز کے نام پر بھی کروڑوں روپے کی جائداد، مدینہ فیڈز مل اور علی پروسیسڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی عمران علی کی ملکیت ہیں۔

Shares: