پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی مذمت

0
38

کراچی میں بجلی کی فراہمی میں قلت اور اس پر قیمتوں میں اضافہ دوہرا ظلم ہے . اضافی گیس اور تیل ملنے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت صرف نالایقی ہے . ملک بھر میں وافر بجلی کی موجودگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ صرف نااہلی اور بدانتظامی ہے . عوام حیران ہیں کہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ بھی جاری ہے . عوام کورونا وبا، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دوچار ہیں، بجلی گیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں .

موجودہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کاکڑا امتحان لے رہی ہے . پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم دَر ظلم ہے . ظلم کی حکومت ظالمانه اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے . قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے . موجودہ حکومت نوازشریف دور میں بنائی گئی بجلی کو مینیج کرنے میں بھی ناکام ہے.

Leave a reply