شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا،عظمیٰ بخاری کی کڑی تنقید

0
43

شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا،عظمیٰ بخاری کی کڑی تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 12کروڑ کی آبادی والے صوبے کے پاس کرونا سے لڑنے کےلئے فنڈز ہی موجود نہیں.

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے اپنی نوکری پکی کرنے کےلئے عمران خان کے سامنے سرینڈر کردیا ہے،بزدار صاحب عمران خان کے ہر غیر آئینی اور غیر قانونی کام میں ساتھ دیے رہے ہیں،عثمان بزدار وفاق تک پنجاب کی آواز نہیں بن رہے،پنجاب حکومت سیاسی معاملات میں مکمل مفلوج ہو گئی ہے.

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار قومی رابطہ کمیٹی کی کسی میٹنگ میں صوبے کو درپیش مسائل اٹھانے میں ناکام رہے ہیں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق پنجاب میں کرونا کی وجہ سے ایک کروڑ 20لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں ،پنجاب کو 43کھرب کا معاشی طور پر نقصان ہو چکا ہے،شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا ہے،عثمان بزدار وفاق سے صوبے کے واجبات طلب نہیں کررہے

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر خزانہ کے بقول صوبے نے اپنے خزانے سے وفاق کو اربوں روپے دیے ہیں،پنجاب کے پاس اپنے مسائل کے حل کےلئے پیسے نہیں وفاق کو پیسے دے کر صوبے کی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،عثمان بزدار عمران خان سے صوبے کا حق مانگنے سے قاصر ہیں،وفاق کی طرف 128 ارب کے بقایاجات جاری نہیں کیےجا رہے، ہائڈل منافع اور سروسز پر سیلز ٹیکس کا حصہ پنجاب کو نہ ملنے کیوجہ سے صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے

پنجاب میں کرونا سے مزید 12 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

Leave a reply