شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی نیب کی جانب سے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، سپریم کورٹ کا تین رکن بینچ ساڑھے پانچ ماہ بعد 22 اکتوبر کو سماعت کرے گا
ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت
ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج
نیب نے صاف پانی اور آشیانہ سکینڈلز میں ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ،نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی آئینی درخواست، کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر