جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی آئینی درخواست، کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

0
29

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی درخواست پر سماعت 8 اکتوبر کو ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی لارجر بینچ 8 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا،

گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر، وزیراعظم کو استثنا حاصل ہے یا نہیں، عدالت نے صدر،وزیراعظم، وفاق،وزیرقانون،سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل،شہزاد اکبرسمیت دیگرکونوٹس جاری کر دییے،

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ منیر ملک بیمار ہیں،ہمارے ایک فاضل جج بھی بینچ میں موجود نہیں ہیں،جسٹس فائزعیسیٰ کےخلاف صدرمملکت نےریفرنس داخل کیا ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ صدارتی  ریفرنس بدنیتی کی بنیاد پر ہے،اس حوالےسےسابق چیف جسٹس افتخارچودھری کےکیس پرانحصار کیا گیا ہے، بینچ سمجھتا ہےکہ آئینی درخواستوں میں اہم قانونی نکات ہیں جن پرغورہوناچاہیے،

قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم دیگر درخواست گزاروں کو بھی سنیں گے،جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو روسٹرم پر بلایا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت سے کہا کہ ہمیں مزید وقت نہیں چاہیے ،درخواست گزار دلائل دیں ہم تحریری طور پر دلائل دیں گے،عدالت جو بھی تاریخ مقرر کرے گی ہم تیار ہوکر آئیں گے،

جسٹس فیصل عرب نے عامر رحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا آیندہ سماعت سے ایک ہفتے پہلے جواب جمع کروائیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ ہمارے برادر جج کا معاملہ ہے،ہم جو بھی کریں گے قانون و آئین کے مطابق کریں گے،لمبی مدت کے لیے التواء نہیں دیں گے،

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ درخواستگزارآرٹیکل248 کےتحت صدر اوروزیراعظم کےاستثنا پر عدالت کو مطمئن کریں، عدالت نے درخواست کی سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے ملتوی کر دی.

 

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کیلیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی. 2متفرق درخواستوں میں انھوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ضمنی ریفرنس پر فیصلے کو بھی چیلنج کیا

ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

واضح رہے کہ حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے

شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

Leave a reply