وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا۔
شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمند کرنے کا فیصلہ ہو گیا، اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے۔ چوری کا ‘کھرا’ برطانیہ جا رہا ہے، ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا، اور انکشافات ہونے ابھی باقی ہیں۔ پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے۔چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی۔لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا۔یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے ۔
فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ شاہد خاقان صاحب! شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا۔ دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔۔ چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے تھے۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کی امداد ہڑپ کرنے کے حوالہ سے رپورٹ شائع کی جس کو مسلم لیگ ن جھٹلا رہی ہے جبکہ برطانوی صحافی اس بات پر قائم ہیں کہ میری سٹوری صحیح ہے اور اس کے ثبوت میرے پاس ہیں، شہباز شریف نے اس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، شہزاد اکبر نے بھی شہباز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ ان میں ہمت ہے تو وہ عدالت جائیں.
بچے خودمختار،میری تذلیل کی جارہی ہے، شہباز شریف
واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔
شہباز شریف کے خلاف نیب میں آشیانہ ہاوسنگ سمیت دیگر کیسز بھی چل رہے ہیں.