شہباز شریف سن لیں،میں ابھی تک لندن کی عدالتوں میں جانے کو بے تاب ہوں ، شہزاد اکبر

0
57

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا سارا معاملہ ٹی ٹیز پر کھڑا ہے۔ خاندان کے دوسرے حصے کی تحقیقات ہورہی ہيں ،و ہاں بھی پیسا اسی طریقےسے آیا ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کےحوالے سے آج ایک اورپلی بارگین ہوئی ہے ،لندن کی عدالتوں کےحوالے سے ابھی تک کوئی لیٹر نہیں ملا،میں ٹی ٹی کے حوالہ سے لندن کی عدالت جانے کو تیار ہوں، شہباز شریف اور ان کی فیملی کی ٹی ٹیز سامنے آ گئی ہیں، کچھ چیزیں سامنے آئیں اور کچھ آنے والی ہیں، شریف خاندان نے90 کی دہائی میں خوب مال کمایا،مریم صفدرکی ٹرانزیکشنزکی دستاویزات سامنےآگئی ہیں، دستاویزات پر مریم صفدر صاحبہ کے دستخط ہیں .

 

 

مریم نوازنے اپنے کونسے “اثاثے” ظاہر نہیں کیے؟ شہزاد اکبر نے کیا چیلنج

 

ایف بی آر حرکت میں، مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس جمع کرانے کی مہلت

جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

 

شہزاد اکبر کا کہنا تھا آج بھی ایک ٹی ٹی لے آیا ہوں، شاید وہ مجھے عدالت لے جائے،90 کی دہائی میں ایک خاندان اقتدار میں آیا اور ٹیکس کے حوالے سے ایک قانون بنایا کہ پوچھ گچھ نہیں ہوسکتی، شریف خاندان نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے مال باہر بھجوایا، حمزہ اور سلمان کا سارا معاملہ ٹی ٹیز پر کھڑا ہے، ٹی ٹیز سے متعلق تمام کیسز نیب کو بھجوا رہے ہیں، توقع ہے کہ نیب اس بارے میں تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کریگی۔

شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔

برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں‌ کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان

اس خبر کی اشاعت کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دے کر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، ن لیگ کے گرفتار رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اس خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان اورشہزاداکبرکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پرچھاپی گئی

زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی خبر برطانوی اخبار میں چھپوائی گئی، خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تب بھی ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا، اگر اس کیس میں حقیقت تھی تو پاکستانی میڈیا کے سامنے لیکر آتے غیر ملکی اخبار میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔

 

Leave a reply