شہبازشریف اورشہزاد اکبرکا چچا بھتیجے کے رشتے کا انکشاف : شہزاداکبرشہبازشریف کوچاچوکہنے لگے

0
35

اسلام آباد:شہبازشریف اورشہزاد اکبرکا چچا بھتیجے کے رشتے کاانکشاف،شہزاداکبرشہبازشریف کوچاچوکہنے لگے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ’چاچو‘ کہہ دیا ۔

ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہزاداکبر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ چاچو صاحبزادے کوئی سیاسی جرم میں نہیں اربوں کی منی لانڈرنگ اور اپنی جماعت کے لوگوں اور سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے جرم میں بند ہیں اور انکی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد ہو چکی ہے ، کیا آپ چاہتے ہیں آپکے بھائی کی طرح اسے بھی لندن بھیج دیں؟ باقی الللہ شفا دے ۔

 

 

۔ واضح رہے کہ قبل ازیں خبر آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو کورونا ہوگیا ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے ایک دن پہلے حمزہ شہباز نے اپنے والد شہبازشریف سے بھی ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے حمزہ شہبازکو جیل میں کورونا ہوگیا اور وہ سیاسی انتقام کا انتہائی جرات مندی سے سامنا کر رہا ہے ۔

Leave a reply