لاہورشہبازشریف عمران خان کوبرداشت نہ کرسکے،اطلاعات کے مطابق شہبازشریف کوابھی اقتدار میں آئے چند گھنٹے ہی ہوئے کہ انہون نے پی سی بی کوہدایت کی ہے کہ عمران خان کی تصویر پی سی بی ویب سائٹ سے ہٹا دی جائے
اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ان زبانی احکامات کے فوری بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں۔ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر عمران خان کی جگہ شہباز شریف کی تصویر لگادی گئی ہے۔
کرکٹ بورڈ کے دفتر سے بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ہٹادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق ملک کا موجودہ وزیراعظم بورڈ کا پیٹرن انچیف ہوتا ہے۔یاد رہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز ملک کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔
ادھرچیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )رمیز راجہ نے بطور چیئر مین پی سی بی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے وہ استعفیٰ نہیں دیں گے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز” کے مطابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بطور چیئر مین پی سی بی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ نئی حکومت کی جانب سے پیغام کے منتظر ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے استعفیٰ دیا تو نجم سیٹھی کو پی سی بی کے چیئر مین لگانے سے متعلق سوچا جائے گا ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم فرائض سنبھال لیے ہیں ۔