اسلام آباد :عوام کو”پٹّی پڑھانے”اوراحتجاج کی راہ پرلانےکےلیے:شہبازشریف کو موقع مل گیا ،اطلاعات کے مطابق سانحہ مری پرمری سیاست کرنے کے لیے آج اپوزیشن نے ملکر حکومت کے خلاف ایک منصوبہ بنایا ہے ، جس کے لیے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہو گا،
ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے خلاف عوام کو کیسے اکسانے اورسانحہ مری پرمری سیاست کو زندہ کرنے کا منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا اور عوام کوگھروں سے نکلنے کے لیے اکسایا جائے گا
ادھران خبروں کی تصدیق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہو گا۔
مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سہہ پہر تین بجے ہو گا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فنانس بل، فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت اور قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے حکمت عملی پر غور ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین، متحدہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمان، سینئر قائدین اور رہنماء بھی شرکت کریں گے۔
دوسری طرف عوام الناس کی طرف سے سوشل میڈیا پراس وقت بحث چل رہی ہےکہ اپوزیشن کی سوچ پرافسوس جو کہ ایک قومی سانحے پرسیاست کررہی ہے اورآج شہبازشریف اسے غنیمت جانتے ہوئے اپنی مری ہوئی سیاست کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کریںگے جسے مسترد کیا جاتا ہے