مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر عبدالقادر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف عبدالقادر کی رہائش گاہ پر آئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عبدالقادر کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا، ہماری تمام ہمدردیاں ان کی فیملی کے ساتھ ہیں، دعا ہے کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے،
واضح رہے کہ کرکٹر عبدالقادر سات ستمبر کو وفات پا گئے تھے اور ان کی وفات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی لیڈروں نے افسوس کا اظہار کیا تھا،