برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف کیا بڑا قدم اٹھا رہے ہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا
مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے،
شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار
برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمنی میں برطانوی ادارے کوبھی ٹارگٹ کیاجارہاہے. ذاتی عناد میں اس حد تک نہیں جانا چاہیے، ان میں سےکسی میں عدالت میں پیش ہونےکی ہمت نہیں، ڈیلی میل میں خبر لگوانا شہزاد اکبر کا کارنامہ ہے ،
برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اہم اعلان کر دیا
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم لندن کی عدالتوں میں بھی کیس دائر کریں گے ، ان کے پاس ثبوت ہیں تو نیب کو ضرور دیں، شہزاد اکبر بہت جھوٹ بولتے ہیں ،کیس بناناہےتوپھرپرویزمشرف پر بھی بنایا جائے،
ڈی ایف آئی ڈی کی تردید، منی لانڈرنگ کی خبر دینے والا برطانی صحافی بھی میدان میں آ گیا
واضح رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی ہے. مسلم لیگ ن نے اس رپورٹ کا چیلنج کرنے کا دعویٰ کیا ہے.