شہباز شریف میدان چھوڑ کر مت بھاگیں، اسحق ڈار کے ساتھ واپس آ جائیں. فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم عمران خان کی عاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب اسحاق ڈار کے ساتھ ملک واپس آجائیں تاکہ سچ اور جھوٹ کا پتہ چل سکے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہباز صاحب آپ کا چیمبر خالی ہے. آپ کو یہاں تلاش کیا جارہا ہے. میدان چھوڑ کر مت بھاگیں . انہوں نے کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ وہ لوگ جو میدان چھوڑ کر بھاگتے ہیں دوسروںکو دروغ گوئی کا درس دے رہے ہیں.
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ کے مرکزی لیڈر شہباز شریف ان دنوں علاج معالجہ کے سلسلہ میں لندن میں ہیں. ہفتہ کے دن ہی انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے جسم سے کینسر کا مرض ختم ہو چکا ہے تاہم وہ معمول کے علاج کیلئے لندن آئے ہیں.