شہبازشریف جیل میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطےمیں رہے: صفائیاں پیش کرتےرہے:بہت کچھ مگرابھی نہیں بتاوں گا:شیخ رشید

0
30

اسلام آ باد:شہباز شریف جیل میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں رہے:صفائیاں پیش کرتےرہے:اوربھی رازکی باتیں ہیں مگرابھی نہیں بتاوں‌ گا:ااطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف جیل میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں رہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جیل میں بھی ڈیل کے لیے کام کر رہے تھے جب کہ حالیہ دنوں میں انہوں نے راولپنڈی میں اسٹیبلشمنٹ سے 3 تا 5 ملاقاتیں کی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی کے رابطے ختم نہیں ہوئے وہ پاکستان کے ذمہ دار ادارے ہیں وہ کسی کے ساتھ رابطہ کیوں ختم کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ رابطہ رکھنے چاہیے کیونکہ کچھ معاملات مشترکہ نوعیت کے ہوتے ہیں جن پر مل بیٹھ کر بات کرنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میں وہ سکت نہیں کہ نواز شریف سے الگ لائے عمل بنا سکیں اور بھائی کے مخالف کھڑے ہو سکیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لیگی رہنما محمد زبیر کہہ رہے ہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہو گئی ہے لیکن پھر انہوں نے پنجاب میں کھڑے ہو کر فوج کو برا بھلا کہا تھا کیا وہ بیان یہ غلط تھا۔ان کا کہنا تھا کہ درپردہ اپنی کیا کیا صفائیاں پیش کرتے رہے ، وہ سب خبرہے،شہبازشریف نوازشریف کوملک کونقصان پہنچانے کا ذمہ دارسمجھتے ہیں

شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف میں بھائی کے سامنے کھڑے ہونے کی سکت نہیں، مسلم لیگ ن میں دوگروپ ن اور ش واضح ہے، چوہدری نثار اگر حلف نہیں لے گا تو اپنے بیٹے کو الیکشن میں اتارے گا، مریم نواز کی موجودگی میں چوہدری نثار سیاست نہیں ہوگی، شہبازشریف کے ساتھ چوہدری نثار ٹھیک ہیں۔

Leave a reply