شہید اے ایس آئی محسن ظفر کی ڈیڈ باڈی کو پولیس گاڑی میں رکھنے کی ویڈیو وائرل کا معاملہ.آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ویڈیو کا سختی سے نوٹس لے لیا.متعلقہ ایس پی کی سخت سرزنش،ڈی ایس پی صدر سے وضاحت طلب۔قائم مقام ایس ایچ او محمد رفیق، ڈیوٹی افسر عبدالغفور اور کنسٹیبل کو فوری طور پر معطل کردیا۔ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید تمام معاملے کی انکوائری کرکے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو پیش کرینگے۔

Shares: