تربت؛ شہید نوجوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

0
43
ISPR

تربت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا جبکہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ شب جنوبی بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں ایک فائرنگ کا تبادلہ پیش آیا تھا جس میں دو نوجوان شہید ہوگئے تھے جبکہ شہید ہونے والے میجر ثاقب اور نائیک باقر علی کی نماز جنازہ پہلے تربت اور پھر ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی اور دونوں کی نمازجنازہ میں حاضرو ریٹائرڈ افسران، جوانوں سمیت ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔


آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ جرات اور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 31 سالہ میجر ثاقب حسین کو سانگھڑ جب کہ 26 سالہ نائیک باقرعلی کو دادو میں سپرد خاک کیا گیا ہے اور میجر ثاقب حسین نے سوگواران میں والدین اور بیوہ چھوڑی ہے، جب کہ نائیک باقر علی نے سوگواران میں تین سالہ بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی بلوچستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی کمبیٹ پیٹرول پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے جام شہادت نوش کیا جبکہ میجر ثاقب اور ان کی ٹیم نے آخری سانس تک چھپ کر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہمت نہ ہاری، اسی اثناء میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کو گولیاں لگیں، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ہمارے تمام شہداء بشمول میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید کی وطن عزیز کے دفاع کی خاطر دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Leave a reply