آج کل ٹی ٹونٹی کا ورلڈ کپ جاری ہے اس میں حال ہی میں پاکستان انڈیا سے ہار گیا . ہار کے بعد کرکٹ شائقین خاصے مایوس ہوئے. انڈیا اور پاکستان کا میچ ہو تو دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا ملک جیتے. آج کل چونکہ شاہین شاہین آفریدی کے بہت چرچے ہیں، شائقین ان سے بہت توقعات رکھتے ہیں لیکن ان کی حالیہ پرفارمنس خاص تسلی بخش نہیں رہی. اس پر اداکار ارسلان نصیر نے ایک وڈیو جا ری کر کے کہا ہےکہ مجھے اس بندے کا پتہ دیں جنہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو فٹ قرار دیا ہے.شاہین شاہ کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ارسلان نصیر نے کہا کہ یہ لڑکا میچ فٹ نہیں ہے فٹنس ہے تو میچ فٹنس نہیں ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا جو وارم اپ میچ ہوا تھا اس نے
دو اوور کروائے تھے اس کی کیا تک بنتی تھی . میچ فٹنس اور چیزہے میڈیکل فٹنس اور چیز ہوتی ہے ہم یہ چیزیں کب سمجھیں گے؟ارسلان نصیر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ڈومیسٹک کھلائو لیکن یہ کریں گے تو عذاب آجائیگا کہ شاہین شاہ آفریدی کو چھوڑ دیا . بھئی وہ فٹ نہیں ہے خدا کے لئے میڈیکل فٹنس اور میچ فٹنس کو سمجھنے کی کوشش کریں.