شاہینوں کی نیوزی لینڈ میں میچ کی تیاریاں جاری

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز، قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی ٹریننگ جاری ہے
قومی کھلاڑیوں کا کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن ہوا جس میں کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کے علاوہ فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں بھی حصہ لیا

کوئنز ٹاؤن میں موجود پاکستان شاہینز کا دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی جاری ہے میچ کا آج دوسرا اور آخری روز ہے
پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کل وانگرائے روانہ ہوجائے گی . پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر کو وانگرائے میں شروع ہوگا

Shares: