شہیر سیالوی کی رہائی کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی صدر شہیر سیالوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

اطلاعات کے مطابق شہیر سیالوی کو پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر جنڈ سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں لاہور لیکر منتقل یا جا رہا ہے، سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کےممبر، مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی – چوہدری حسیب کے گھر رات کو چھاپا مارا گیا ہے، لیکن وہ گھر میں نہیں تھے۔

اطلاعات کے مطابق شہیر سیالوی و دیگر کے خلاف اکبری تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

شہیر سیالوی کی گرفتاری کے بعد انکی رہائی کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ریلیز شہیر سیالوی ٹرینڈ میں بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین انکی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں

https://twitter.com/AhsanNankanvi/status/1363733762396332032

ایک صارف کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی چھترول کرنے پر برادر شہیر سیالوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں جلد سے جلد رہا کیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا جائے گا.

https://twitter.com/MediaWork99/status/1363732446815145984

Shares: