اسلام آباد:آج کا دن اسلام آباد کئی نئے چہروں کے لیے ااچھی خبریں لے کر آیا ، وزیراعظم عمران خان نے اپنی مستقل پریس سیکرٹری کے لیے شہیرا شاہد کو ذمہ داری دے دی ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے اس سلسلے میں مستقل پریس سیکریٹری کا فیصلہ ہوگیا۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کی شہیرا شاہد کو گریڈ اکیس میں ترقی دے کر وزیر اعظم کی سیکرٹری تعینات کردیا، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، شہیرا شاہد اس سے قبل ڈی جی ڈیمپ کے طور پر ذمہ داری سنبھال رہی تھیں۔

Shares: