شاہی محل ہمارے متعلق جھوٹ بولنا بند کرے ورنہ ہم بھی بہت کچھ بولنے پر مجبور ہوں گے ، شہزادی میگھن
باغی ٹی وی :میگھن اوپرا ونفری کے ساتھ یک دھماکہ خیز انٹرویو میں کہا ہے ک اپنے اور شوہر پرنس ہیری کے خلاف جھوٹ بولنا بند کیا جائے ورنہ وہ بہت کچھ بتا دیں گی ۔
امریکی ٹی وی ہوسٹ اوپرا ونفرے کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں میگھن نے کہا کہ بکنگھم پیلس ان کے بارے میں مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہا ہے اور اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔
اوپرا ونفرے کے سوال پر کہ “آج شاہی خاندان ان سے سچ سنے تو اس پر وہ کیا کہیں گی”، جواب میں میگھن نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر پہلے ہی شاہی حیثیت سے دستبردار ہوچکے ہیں اور وہ بہت سے اعزازات سے محروم کردیے گئے ہیں۔ اب انہیں نہیں معلوم شاہی خاندان ان سے کیا چاہتا ہے، ہم ابھی بھی خاموش ہیں، لیکن یہ خاموشی زیادہ دیر نہیں رہ سکتی، اگر ان کے خلاف پروپیگینڈا بند نہیں کیا گیا تو وہ بہت کچھ بولنے پر مجبور ہوں گے جس کو ابھی تک بول نہیں پائے
حال ہی میں شاہی خاندان سے منسوب ایک خبر میں کہا گیا تھا کہ میگھن نے برطانیہ میں قیام کے دوران شاہی دربار کے عملے کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا اور بکنگھم پیلس اس کی تحقیقات کررہا ہے۔
ونفری نے میگھن اور شہزادہ ہیری کے ساتھ کیا گیا مکمل انٹرویو اتوار کو سی بی ایس اور پیر کو یوکے چینل آئی ٹی وی پر نشر ہوگا۔ گذشتہ سال برطانیہ سے شمالی امریکہ روانہ ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی دھرنا ہے