شاہد آفریدی نے دیا یوم پاکستان پر اہم پیغام
باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ سرزمین پاکستان ہماری قومی شناخت ہے
قومی ہیرو شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ایک ایسے نظریے کی یاد کا دن ہے کہ جس کے باعث ہمارے آباؤ اجداد اور بہادر سپاہیوں کو علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔
Pakistan Resolution Day marks the creation of an ideology, one that led our ancestors & valiant soldiers to fight for a separate homeland. We, as a nation, should be ever grateful to Allah (SWT) for giving us this beautiful soil and a national identity. Pakistan Zindabad! 🇵🇰 pic.twitter.com/sjSiS5hY8H
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 23, 2021
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر کرتے رہنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک خوبصورت سرزمین اور قومی شناخت بخشی۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد! کا نعرہ بھی درج کیا .
واضحرہے کہ پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
لاہور مزار اقبال پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان، ائیر افیسر کمانڈنگ پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی، کورنگی کریک تھے۔ مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی دی اور حفاظتی فرائض سنبھالے۔