‏شاہد آفریدی یاد رکھنا…..! انصار عباسی کی نصیحت

0
51

‏شاہد آفریدی یاد رکھنا…..! انصار عباسی کی نصیحت
باغی ٹی وی :معروف صحافی انصار عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تصویر کے ساتھ کہ جس میں‌شاہد آفریدی سڑک کنارے گاڑی روک کرنماز پڑھ رہے تھے. ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "شاہد آفریدی یاد رکھنا جب بھی اسلام کی کوئی بات کرو گے چاہے وہ نماز ہو یا بیٹیوں کو پردہ کروانے اور اُنہیں سب کے سامنے کرکٹ نہ کھیلنے سے روکنا تو ایک طبقہ تمھارے خلاف ہو جائے گا جس کو اصل مسئلہ تم سے نہیں اسلام سے ہے۔ اسلام ہمارا فخر ہے اور اسلام پر چلنے والوں سے ہمیں پیار بھی۔”


واضح رہے کہ صحافی انصار عباسی پردے ، حیا اور دینی اشعار پر کھلے بندوں بات کرتے ہیں. انہوں نے پچھلے دنوں بھارتی فلم سٹار آنجہانی رشی کپور کی وفات پر پی ٹی آئی کے وزیر علی محمد خان کے ٹویٹ پر بھی تبصرہ کیا تھا جو بعد میں‌ایک گرما گرم بحث کی وجہ بن گیا،
سینئر صحافی انصار عباسی اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی تھی .دونوں کے درمیان سلسہ اس وقت طول اختیار کر گیا جب انصار عباسی نے ایک حکومت کی پالیسی پر رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹ کی تو اس کے جواب میں فواد چوہدری نے ٹویٹ‌کردی، یہ بات علی محمد خان کی ٹویٹ سے شروع ہوئی تھی جب انہوں نے رشی کپور کی موت اور کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں والی ٹویٹ کی.انہوں نےکہا کہ
رشی کپور کے جانےپہ سب اپنے اپنےانداز میں دکھ کا اظہار کر رہے ہیں
بحیثیت انسان ہم سب کوان کا دکھ ہے چاہےتعلق کسی بھی مزہب سے ہولیکن وہ اک لمبی زندگی جئےاور طبعی موت مرے
ان سے زیادہ دکھ ان ننھی کلیوں اور کڑیل جوانوں کا جو مسل دیے گئے فلسطین میں، کشمیر میں اورظلم کی اندھی راہوں میں، اس کے جواب میں انصار عباسی نے کہا کہ
افسوس میڈیا نے ناچنے گانے والوں کو ہمارا ہیرو بنا دیا ہے اور یہاں تک کہ غیر مسلم بھارتی فلم ایکٹروں کو بھی ہم اپنے بچوں کے لیے رول ماڈل کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ایک بھارتی اداکار کے مرنے پر جتنا افسوس کیا جا رہا ہے کیا کسی عالم دین، مسلم رہنما، شہید کی وفات پر ایسا کیا جاتا ہے؟

انصار عباصی کے خلاف ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ

یہ بیان آپ کی انتہا پسندانہ نظریات کی عکاسی ہے، حقیقت یہ ہے کہ زندگی مختلف شعبوں کے امتزاج سے بنتی ہے جو لوگ فن کی دنیا سے وابستہ ہیں توقی یافتہ ذہن ان کی قدر کرتےہیں عالم دین ہوں، سائنسدان یا لیڈر ہر ایک زندگی کے اسٹیج پر ایک اداکار ہے اور اپنا کردار ادا کرتا ہے،

انصار عباسی نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ اسلام ایک ہی ہے قرآن و سنت والا اور کچھ ایسی ہی بات ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی UNGA کی تقریر میں کہی تھی۔ باقی جو فلموں میں دکھایا جاتا ہے اور جو ہمارے حالات ہیں اُس بارے میں زرا قرآن و حدیث کے یہ حوالے ضرور پڑھ لیں ہو سکتا ہو آپ نادانستدگی میں غلط عمل کو سپورٹ کر رہے ہوں۔ا

اس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سلام روشن خیال مذہب ہے بدقسمتی ہے کہ معتدل لوگ انتہاپسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں اور ان کی خاموشی کی وجہ سے شدت پسند تشریح مسلط ہو جاتی ہے، اسلام کو انتہا پسندی سے بچانا دین کی خدمت ہے جو میرے جیسے لوگ انجام دے رہے ہیں۔اس کے جواب میں‌ انصار عباسی نے کہا کہ
اسلام اور آئین پاکستان ہمیں پابند بناتے ہے کہ ہمارا ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہو جس کے لیے ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔حیرانگی ہے ریاست مدینہ کے رول ماڈل کی بات کرنے والی حکومت کے وزیر کیسی کیسی باتیں کرتے ہیں۔ اللہ ہمیں اُس روشن خیالی سے بچائے جو اسلامی اصولوں کے خلاف ہو۔

Leave a reply