شاہد آفریدی اب تعلیم کے میدان کے ایمبسیڈربن گئے،کراچی میں اہم پروگرام کے مہمان خصوصی

کراچی :شاہد آفریدی اب تعلیم کے میدان کے ایمبسیڈربن گئے،کراچی میں اہم پروگرام کے مہمان خصوصی،اطلاعات کے مطابق سلیم حبیب یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو برانڈ ایمبسیڈر بنائے جانے کے لئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق یہ تقریب بروزپیر مورخہ22 مارچ 2021ءدوپہر 12 بجے سلیم حبیب یونیورسٹیNC-24 کورنگی کریک میں منعقد ہوگی

ذرائع نے یونیورسٹی حکام کی جانب سے کہا ہےکہ وہ تمام شرکا جن کو دعوت دی گئی ہے ان وہ وقت پرپہنچیں

ساتھ ہی سلیم حبیب یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے میڈیا سے التماس ہے کہ کوریج کیلئے اپنے رپورٹرز، فوٹو گرافرز، نمائندگان اور کیمرہ مین حضرات کو مطلع کر دیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ یونیورسٹی کی طرف سے صحافیوں کو لانے لے جانے کے لئے پریس کلب سے ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود یے

Comments are closed.