میں سیاست میں آنے سے بڑاکام کررہا ہوں، شاہد آفریدی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر کشمیر پریمیئر لیگ کو سپورٹ کرنا ہے.ہمیں ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے.مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے،مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کیلئے ہمیشہ سفیر رہوں گا،میں سیاست میں آنے سے بڑاکام کررہا ہوں،میں جو کام کررہا ہوں وہ سار ی زندگی رہے گا،ہمیں کشمیر کے لوگوں کیلئے آگے آنا پڑے گا،

واضح رہے کہ حال ہی میں کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں وفاقی وزیر ،چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، شاہد آفریدی، سردار مسعود خان، اظہر محمود ، عارف ملک اور شہزاد اختر شریک ہوئے، کشمیر پریمیئر لیگ میں 6 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ،لیگ میں میرپور رائلز، کوٹلی پینتھرز، باغ سٹالینز، راولاکوٹ ہاکس، اوورسیز واریرز، مظفرآباد ٹائگرز شامل ہیں-

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کشمیر پریمئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو PCB، وفاقی حکومت اور عوام کی حمایت حاصل ہے،کے پی ایل سے جموں و کشمیر کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر لارہے ہیں، ہمارے نوجوان کا ٹیلنٹ اس لیگ کے ذریعے دنیا تک پہنچے گا، کشمیر کے نوجوان نے دنیا کو دکھنا ہے کہ اس میں کتنا دم ہے،کشمیر پریمئر لیگ کشمیر کو پوری دنیا میں مقبول بنانے میں مدد دے گی-

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ لیگ آگے جا کر کشمیر کی بچیوں کو بھی آگے آ کر کھیلنے کا موقع دے گی، ہمارے کرکٹر ہمارے ملک کی پہچان بنے ہیں،کھیل لوگوں کو قریب لانے میں مدد دیتے ہیں، ہم سب کے پی ایل کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر اس لیگ کو آگے لے کر جائیں گے، کے پی ایل کا لوگو ‘ کھیلو آزادی سے ‘ دنیا بھر میں گونجے گا۔ کے پی ایل کے ساتھ کشمیر کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر رکھا جائے گا،

کشمیر پریمئیر لیگ پر پاکستانی عوام کا جوش و خروش ،نعرہ کھیلو آزادی سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

Shares: