پاکستان کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مہندی گزشتہ روز ان کے گھر پر ہوئی جب کہ شادی 30 دسمبر کو ہوگی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے ہورہی ہے، جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی انشا آفریدی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی 3 تاریخ کو ہوگا اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں-
واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، 15 دسمبر 2001 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی اقصی کی پیدائش ہوئی،شاہد آفریدی کی اقصی سمیت پانچ بیٹیاں انشا، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔