کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران امپائرز کی جانب سے باﺅلرز کی کیپ پکڑنے پر عائد پابندی پر حیران ہیں جن کا کہنا ہے کہ مجھے اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’آئی سی سی میں حیران ہوں کہ امپائرز کو باﺅلرز کی کیپ پکڑنے کی اجازت کیوں نہیں ہے حالانکہ وہ بھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی طرح بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہیں، حتیٰ کہ میچ کے آخر میں ہاتھ تک ملانے کی اجازت نہیں ہے۔‘ شاہد آفریدی نے اس کیساتھ حیرت سے سوال کرتے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

شاہدخان آ فریدی میدان میں آ گئے
Shares: