پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے میچ دیکھے بغیر ہی واپس چلے گئے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہم نیوز ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہد آفریدی کو پروٹوکول نہیں دیا گیا جس پر وہ ناراض‌ ہو کر وہاں سے چلے گئے، ہم نیوز نے دعویٰ کیا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے تھے لیکن انہیں کسی آفیشل نے ریسیو نہیں کیا جس پر وہ ناراض ہوگئے اور پروٹوکول نہ ملنے کے باعث میچ دیکھے بغیر ہی واپس لوٹ گئے،

دوسری جانب شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی کے اونر بورڈ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ انہیں کسی قسم کی کوئی ناراضی نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ہوم گراﺅنڈ پر کرکٹ کی بحالی سے خوش ہیں، واضح‌رہے کہ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوسرا میچ ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، آج ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے بھی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی،

Shares: