پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ تاریخ میں مودی کو ہٹلر کے نام سے یاد کیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے کرچی میں مزار قائد پر حاضری دی ،اس موقع پر گورنر سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے، شاید آفریدی فوجی وردی اور ٹوپی کے ساتھ عوام میں موجود رہے، شاہد آفریدی نے اپنے اہل و عیال کے سمیت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری قوم حکومت اورپاک فوج کے ساتھ ہے،ہمارے قبائلی لوگ ہی بھارت کےلیے کافی ہیں ،پاکستانی شہر شہر،گلی گلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہےہیں،مودی جو کشمیر میں کررہا ہے وہ جہالت کی نشانی ہے،مودی نے بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کیا،

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

Comments are closed.