پاکستان کے چہیتے کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی بچیوں کی تعلیم پر آواز اٹھا دی.
شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ہمارے ملک میں 56 فیصد بچیاں سکول نہیں جاتی اور یہ ہمارے ملک کی ترقی کے لیے اچھی علامت نہیں ہے.
لالا نے بتایا کہ میں شکر ادا کرتا ہوں "باسکن روبنز” کا جو ہمارے ساتھ ہمارے اس پروجیکٹ میں شامل ہے.شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم اس پروجیکٹ میں کوشش کریں گے کہ تعلیم کو عام کیا جائے کیونکہ یہ ہر لڑکی کا حق ہے.
واضح رہے اس پروجیکٹ میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ باسکن روبنز نے بھی آفریدی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ بہت اہم معاملہ ہے. آفریدی نے بتایا کہ "اب تعلیم ہوگی عام، ہر بیٹی کے نام”.
https://www.instagram.com/p/B3XvcgWA7cS/?igshid=17muqq0aoddh6