شاہد آفریدی ٹی 10 لیگ میں شامل کیوں نہ ہو سکے

0
44

شاہد آفریدی ٹی 10 لیگ میں شامل کیوں نہ ہو سکے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : کپتان شاہد افریدی ویزا مسائل کی وجہ سے ابھی تک ٹی 10 لیگ کے لیے متحدہ عرب امارات میں قلندرز ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے پاس یواے ای کا ریذیڈنیشل ویزا ہے اور وہ ایک رات پہلے ابوظہبی بھی گٗئے تھے لیکن ایئرپورٹ پر پہنچ کرعلم ہوا کہ ریذیڈنیشل ختم ہوچکا ہے اورنیا ویزا ابھی تک امیگریشن سسٹم میں اپ ڈیٹ نہیں ہوا، جس کے بعد شاہد آفریدی کراچی واپس لوٹ آئے، اب ویزا اپ ڈیٹ ہونے کے بعد وہ ایک سے دودن میں قلندرز ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین لیگ کا معاہدہ رکھنے والے کرکٹرز کو پاکستان کپ سے ریلیز کردیا ہے ۔ 28 جنوری سے ابوظہبی میں شروع ہونے والی لیگ کےلیے پاکستان کے آصف علی،اعظم خان، شرجیل خان، محمد حفیظ،محمدعرفان، معاذ خان،شعیب ملک، سہیل اختر اور محمد عامر کا مختلف ٹیموں کی طرف سے کھیلنے کا معاہدہ ہواہے۔ سابق کپتان شعیب ملک اور پیسر محمد عامر اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔ شعیب ملک کے پاس یواے ای میں قیام کا پہلے سے ہی اجازت نامہ موجود ہے، فاسٹ بولر محمد عامر کی سری لنکا موجودگی کے دوران ہی پابندی لگنے سے پہلے ان کی ٹیم نے ویزہ جاری کروالیا تھا اور وہ ابو ظہبی پہنچ چکے ہیں۔

ٹی 10 لیگ کا آغاز 28 جنوری سے ہورہاہے۔ قلندرز سمیت ایونٹ میں شریک دوسری تمام ٹیموں نے قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو اپنی ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا ہے۔

Leave a reply