شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کے ساتھ اس شہید کی کوششوں کو جاری رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی قائد انقلاب سید علی خامنہ ای نے آج ہفتہ کو ایرانی سائنسدان کے قتل کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے اس پیغام میں اس حملے کے ملوثین اور عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور اس شہید کی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خبر رساں ادارے "ارنا” کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ملک کے ممتاز ایٹمی اور دفاعی عہدیدار محسن فخری زادے کو ظالم دہشتگردوں نے شہید کردیا۔ اور اس منفرد سائنسی شخصیت اپنی عظیم الشان اور پائیدار سائنسی کاوشوں کے لئے خدا کی راہ میں شہید ہوگئے اور شہادت کا اعلی مقام اس کا الہی ثواب ہے۔

تمام عہدیداروں کو 2 اہم موضوعات کو سنجیدگی سے اپنے ایجنڈے میں شامل کرنا چاہیے پہلا اس جرم کے مرتکبین اور کمانڈروں کو قطعی سزا دینا اور دوسرا شہید کی سائنسی اور تکنیکی کوششوں کو جاری رکھنا ہے۔

میں ان کے معزز خاندان اور ملک کی سائنسی برادری اور مختلف شعبوں میں اس کے ساتھیوں اور طلبہ کے ساتھ ان کی شہادت پر تعزیت کرتا ہوں اور خدا سے دعا گو ہوں کہ ان کے درجات کو بلند کرے۔

قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری سائنسدان کے قتل سے دشمن کی انتہائی مایوسی اورنفرت کی شدت ظاہر ہوئی،محسن فخری کے قتل سے ایران کے جوہری عمل کی رفتار سست نہیں ہوگی،

ایرانی صدر حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھرعالمی سامراج کے ناپاک ہاتھوں اورغاصب صہیونی حکومت نے ایک محنتی سائنسدان کو قتل کر کے ایرانی قوم کو عزادار بنایا۔بلاشبہ دہشت گردی کا یہ خوفناک واقعہ ایرانی قوم کی سائنسی کامیابیوں اور صلاحیتوں کے سامنے دشمنوں کی بے بسی اور خطے اور دنیا کے دیگر سیاسی میدانوں میں ان کی مسلسل شکستوں کی علامت ہے۔

حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ نے دنیا کے ذہنوں میں ان کی بدنیتی اور نفرت کی گہرائی کو دوسری غیر انسانی اقدامات کی طرح زندہ کردیا۔ ہمارے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ جیسے شہید فخری زادہ کی شہادت اسلامی ایرانی سائنسدانوں کی سائنسی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی بلکہ ان کے عزم کے مزید فروغ کا باعث ہوگی۔

ایرانی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گرد عناصر نے وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ محسن فخری زادہ کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یہ ایرانی سا‏‏‏ئنسدان شہید ہوچکے ۔شہید محسن فخری زادہ کے باڈی گارڈز اور دہشتگردوں کے درمیان مسلح جھڑپوں میں وہ شدید زخمی ہوئے اور اسے اسپتال لے جایا گیا۔

ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات آئی‌ تھیں کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے

ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی.ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جیسے ہی یوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کی تصدیق کی گئی، ایران کی عوام سڑکوں پر نکل گئی۔ اس دوران انھوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا

جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کیا بڑا اعلان

Comments are closed.