بالی وڈ اداکار شاہد کپور اکثر رہتے ہیں چرچا میں ، حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں ا نہوں نے کہا ہے کہ شادی کے بعد خاتون مرد کی بے ترتیب زندگی میں سدھار لاتی ہے۔ شادی سے پہلے مرد بے ترتیب ہوتا ہے ، بیوی اس کی زندگی میں بہتری لاتی ہے، انہوں نے مزید وضاھت دیتے ہوئے کہا کہ پوری شادی ایک ہی چیز پر منحصر ہے کہ مرد شادی سے پہلے بے ترتیب ہوتا ہے اور شادی کے بعد عورت اس میں سدھار لاتی ہے تو پوری زندگی ایسی ہی چلتی ہے اور یوں ایک مرد مہذب شخص بن جاتا ہے۔شاہد کپور کی یہ بات ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئی اور ان کا کہنا ہے کہ مردوں کو بے ترتیب کہنا مناسب نہیں ہے بہت سارے مرد ہیں جو اپنے سارے کام خود کرتے ہیں وہ گھر باہر کو مینج کرتے ہیں ۔ یوں شاہد کپور پھنس گئے ہیں ایک نئی کنٹرورسی میں۔ یاد رہے کہ

کنٹرورسی میں گھرے رہنا شاہد کپور کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے ، شادی سے قبل اپنے افئیرز کی وجہ سے بھی وہ ہر وقت کنٹرورسی میں گھرے رہتے تھے ، شاہد کپور نے 2015میں میرا کے ساتھ شادی کی ان دونوں کے دو بچے ہیں اور دونوں ہی ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی بسر کررہے ہیں۔ لیکن شاہد کپور کسی بھی قسم کی کنٹرورسی سے نہیں گھبراتے۔ شاہد کپور کافی عرصے سے کم کم کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اب وہ صرف معیاری کا م کریں گے چاہے دو سال میں ایک فلم ہی کیوں نہ ملے۔

Shares: