بالی وڈ کی شخصیات اکثر اپنے مداحوں اور فوٹوگرافرز کے ساتھ بدتمیزی کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. اس میں جیا بچن، سنی دیول ، سنجے دت سر فہرست ہیں، جیا بچن نے چند فوٹوگرافرز کو حال ہی میں ڈانٹ پلائی یہ کہہ کر کہ میں بہری نہیں ہوں سن رہی ہوں چلا کیوں رہے ہو سنی دیول نے اپنے مداح کو ڈانٹا کہ لے بھی لو فوٹو ، بعد ازاں انہوں نے معافی بھی مانگی، اب شاہد کپور کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ فوٹوگرافرز کو ڈانٹ رہے ہیں . تفصیلات کے مطابق شاہد کپور نے پوز دینے کیلئے تیز آواز میں پکارے جانے پر فوٹوگرافرز کو ڈانٹ دیا۔
”شاہد کپور نے فوٹوگرافرز سے کہا کہ چلّا کیوں رہے ہو؟ میں یہیں ہوں نا؟” شاہد کو دیکھتے ہی فوٹوگرافرز ان سے کیمرے کےلیے پوز دینے پر اصرار کرتے ہوئے چیخنا شروع ہوگئے تھے۔یہ سن کر شاہد کپور نے کہا کہ پاگلوں کی طرح کیوں چلّا رہے ہو؟ جب میں گاڑی میں چلے جائوں گا یا یہاں سے چلا جائونگا تب چلّانا، ریلیکس کرو۔شاہد کپور کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے. شاہد کپور اس وڈیو میں اپنی فیملی کے ساتھ ہیں . یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے پہلے بھی شاہد کی ایسی وڈیوز سامنے آ چکی ہیں .