مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 مقدمات درج، 2 دکانیں سیل

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مہنگا گوشت اور اشیائے...

گوگل میپ کا دھوکہ،ایک اور جان چلی گئی

آج کل جب بھی کوئی شخص کسی مقام پر...

گوجرانوالہ: پولیس شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر، تحائف اور شجرکاری مہم کا انعقاد

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) پولیس لائنز گوجرانوالہ میں...

شاہد خاقان عباسی کولگے زخموں کومندمل کرنے کے لیے مفتاح اسمٰعیل کواتاردیا گیا

لاہور:شاہد خاقان عباسی کولگے زخموں کومندمل کرنے کے لیے مفتاح اسمٰعیل کواتاردیا گیا،اطلاعات کے مطابق پچھلے دنوں جس طرح‌ پاکستان کے مشہورترین متنازعہ اورمہنگے ترین ایل این جی منصوبے پرحکومتی نمائندے ندیم بابر اورشاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والی گفتگو نے ن لیگ اورشاہد خاقان کی دھجیاں اڑائیں ہیں ان زخموں کومندمل کرنے کے لیے آج مفتاح اسمعیل کوکورفائر کےلیے اتاردیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق اس مشہورمعاہدے اورشاہد خاقان کی شکست کوفتح میں بدلنے کے لیے مفتاح اسمٰعیل نے بھی وہی گفتگو کرنی شروع کردی ہے جوپہلے ہی ہوچکی ہے، وہ کہتے ہیں‌ کہ پاکستان جنوری میں مہنگی ترین ایل این جی خریدے گا

مفتاح اسمٰعیل نے حکومتی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ جنوری میں گیس کی قلت اور زیادہ ہوگی، یہ قلت ہرسال ان دنوں پیدا ہوتی ہے

جس کرپشن کی کہانی کو ندیم بابر نے بے نقاب کیا مفتاح اسمٰعیل اپنے ہی معادوں کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ یہ بتائیں مہنگی ایل این جی میں کتنی کرپشن ہے، ڈیزل سے بجلی بناکر نااہلی کا مظاھرہ کررہے ہیں،

مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ حکومت اپنی چوری اور نااہلی عوام پر مسلط نہ کرے، بل دینے والوں کو بجلی گیس مہنگی مل رہی ہے،

مفتاح اسمٰعی نے الزام دھرتے ہوئے کہا کہ اب چینی کے حوالے سے کوئی نئی سکیم سوچی ہے، مرغی انڈے مہنگے ہوئے ہیں،گھی اور تیل پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے،