شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع،عدالت نے نیب کو کیا حکم دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل ،عمران الحق کےجوڈیشل ریمانڈمیں 3 دسمبرتک توسیع کر دی گئی، عدالت نے ملزمان کی 3 دسمبرکودوبارہ پیشی کاحکم دے دیا،
عدالت نے دوران سماعت نیب کو حکم دیا کہ نیب آئندہ سماعت سے پہلےریفرنس دائرکرے،
شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا
شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی
پروڈکشن آرڈ کے لئے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ دو ن لیگی ارکان اسمبلی اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور جیل میں قید ہیں،