سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیےکوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرارہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے،
دوسری جانب سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عید کے بعد نئی جماعت کا اعلان کریں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ 3بڑی جماعتوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں۔سیاست دان عوام کے مسائل اور ان کے حل کیلئے کوئی بات نہیں کر رہے۔ بہت سے قریبی دوست او سیاستدان نئی جماعت میں شامل ہونے کیلئےرابطے میں ہیں۔حاجی لشکری رئیسانی،خواجہ محمد ہوتی اور دیگر لوگوں سے رابطے ہیں۔بہت سے لوگوں کے نام ابھی نہیں بتا سکتا۔مفتاح اسماعیل کاکہنا تھاکہ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،ریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔ کسی بھی حکومت نے برآمدات میں اضافہ نہیں کیا۔اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ضروری نہیں سمجھتے۔ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرینگے ان کیلئے نہیں۔ تنقید برائے تنقید نہیں کرینگے نہ ذاتیات کی سیاست کریں گے۔پیپلزپارٹی سندھ میں کام نہیں کر سکی، سندھ کے اسکولوں کی حالت اب تر ہے۔سابق وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ پارٹی صدر کی ٹرم کی مدت 3 سال مقرر کی جائے گی۔ پارٹی پر کسی ایک خاندان کی اجارہ داری نہیں ہوگی۔ ہمارا ایک ایجنڈا ہے جس پر لوگوں سے بات کریں گے ۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی پارٹی کا اعلان کر دیا ،مفتاح اسماعیل کا بھی اپنی پارٹی بنانے پر غور
Shares: