ننکانہ:مرکزی جامعہ مسجد مدینہ میں ختم القران کی پروقار تقریب

ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )مرکزی جامع مسجد مدینہ میں ختم ألقرآن کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا,ختم القرآن کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد تھے,ختم القرآن کی تقریب زیر صدارت چوہدری محمد اکرم رحمانی منعقد ہوٸی جس مسجد ہذا کے نمازیوں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر کی معروف اور انتہائی خوبصورت مرکزی جامع مسجد مدینہ میں زیر صدرات صدر مسجد ہذا چوہدری محمد اکرم رحمانی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد تھے ختم القرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ملک کے نامور اور معروف عالم دین صاحبزادہ علامہ انعام اللہ اشرفی نے قرآن مجید کے رمضان المبارک میں شان نزول اور اس کی فضیلت وبرکت کے حوالے سے مفصل خطاب کیا ,

علامہ انعام اشرفی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید وہ واحد آسمانی کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ مالک کائنات نے خود اپنے سر لیا ہے یہی وجہ ہے کہ سواۓ قرآن مجید کے جتنی بھی آسمانی کتب ہیں ان میں وقت کے ساتھ ساتھ ان کے ماننے والوں نے تبدیلی کی ہے ,

علامہ انعام اللہ اشرفی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ یہ رمضان المبارک مہینہ ایمان اور اعمال کو تازہ کرنے کے لیے آتا ہے۔ روزہ اور قرآن کریم دونوں بندے کی شفاعت کریں گے اور بندے کے حق میں دونوں کی شفاعت قبول کی جائے گی

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ قرآن مجید پڑھنا اور سمجھنا کسی دن کا محتاج نہیں ہر روز ہی یہ اپنے قاری کیلئے ہدایت کا ذریعہ بنتا ہے لیکن رمضان المبارک میں تلاوت قرآن کی ایک منفرد اہمیت ہے۔ کوئی شک نہیں کہ ماہِ رمضان اور قرآنِ حکیم کا ایک گہرا تعلق ہے۔ یہ دونوں ابد تک ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔ قرآن مجید کتابِ رحمت ہے جو رمضان یعنی ماہِ رحمت میں نازل ہوئی ہے,

صدر مسجد ہذا چوہدری محمد اکرم رحمانی نے تقریب میں موجد حاضرین کو بتایا کہ ہم انتظامیہ نے کوشش کی ہے کہ استاذ مدرسہ ھذا قاری ساجد اور دیگر حفاظ اکرام کے جن کی بدولت ہم نے قرآن مجید کو سماعت کیا ہے ان کی خدمت زیادہ سے زیادہ کر سکیں حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا ,

تقریب کے آخر پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے علامہ انعام اللہ اشرفی سمیت حفاظ اکرام کو دستار پہنائیں اور خطیب مسجد ہذا علامہ انعام اللہ اشرفی اور صدر مسجد ہذا چوہدری محمد اکرم نے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کو بھی دستار پہنائی خصوصی دعا کے بعد حاضرین تقریب میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی.

Leave a reply