مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ: امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع، دفعہ 144 نافذ

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر...

غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد...

گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

گوادر ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا نے پروپیگنڈا...

گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزاء کا اہتمام

محرم الحرام کے سلسلہ میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی رہائش گاہ واقع جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام کیا۔جس میں پٹیالہ گھرانے کے استاد حامد علی خان،انعام علی خان،افضل خان جان ریمبو،وارث بیگ،پپو سمراٹ،جاوید اقبال،فہد شیخ,قیصر پیا،قیصر ثناء اللہ خان،شاہد خان،ادریس خان،جرار رضوی،مختار احمد،محسن جعفر،نعیم حنیف،اظہر بٹ، شاہدہ منی،روبی انعم، لیلی ،میرا،شمع کینڈی،شیبا بٹ،دردانہ رحمن،ماہم رحمن ،صبا کاظمی،سویرا خان،ٹائیگر شاہ،شکیل زاہد،طاہر بخاری،زین مدنی،محمد قربان،اصغر سلیمی،شجرالدین،علی عابدی،معین زبیر،مروا انصر چوہدری،علی گیلانی،عمران راج،وقار اشرف،وسیم ڑحمان، عبدالسلام،علی ناصر،وحید ملک اور دیگر نے شرکت کی۔ استاد حامد علی خان ،انعام علی خان،امیر علی،چاند خان،سجاد بری،اعجاز علی خان،شیری علی خان، شجاعت علی بوبی اور افضل بٹ نے سوز وسلام پیش کیا۔

”پرویز کلیم نے نقابت کے فرائض انجام دیئے”۔سید غیور عباس نقوی نے مجلس سے خطاب کیا۔شہداء کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے ۔انہوں نے کربلا میں امام عالی مقام اور ان رفقاء کی شہادت کو بھی بیان کیا۔بعد از مجلس شبہیہ علم کی زیارت برآمد کی گئی جس پر غزا داروں نے گریہ زاری کی اور نوحہ خوانی کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ ماہ محرم الحرام ہمیں صبر و تحمل،قربانی اور برداشت کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء نے کربلا میں شہادت دے کر اسلام کو بچایا ہے۔اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔