کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کو ہیروئن فروخت کرنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے. منشیات فروش جمیل خان ولد مجید خان کے قبضے سے 1200 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہیں. منشیات فروش محمد رمضان ولد مولا بخش کے قبضے سے 1100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہیں.
ایس ایچ او شاہراہ فیصل افتخار حسین آرائیں کے مطابق گرفتار ملزمان منظم گروہ کی شکل میں نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بناتے ہیں. ملزمان شہر کے مختلف کالجز یونیورسٹیز اور علاقوں میں چرس اور ہیروئن کرسٹل اور آئس جیسے خطرناک نشہ آوور اشیاء فروخت کرنے میں ملوث ہیں. پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کلوگرام کے قریب ہیروئن برآمد کرلی ہے. دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 51/2021 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے.
گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ مال سمیت تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے








