شاہراہ قراقرم چلاس کے مقام پر متبادل راستے کی تعمیر کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط

0
44

شاہراہ قراقرم چلاس کے مقام پر متبادل راستے کی تعمیر کے وزیر اعلیٰ کو خط

باغی ٹی وی : شاہراہ قراقرم تتہ پانی چلاس کے مقام پر متبادل راستے کی تعمیر کے لئے وزیر اعلی خالد خورشید نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو خط ارسال کر دیاہے

وزیراعلی نے اپنےخط میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا ہے کہ تتہ پانی کے مقام پر شاہراہ قراقرم ہر وقت لینڈ سلائنڈنگ کی زد میں رہتی ہے جس سے گلگت بلتستان کو اسلام آباد سے ملانے والی واحد شاہراہ متواتر بندش کا شکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تتہ پانی کے مقام پر متبادل راستے کی تعمیر سے اس مقام پر شاہراہ قراقرم کی بندش کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا۔ اس سے جہاں شاہراہ قراقرم پر مسافروں کی مشکلات حل ہونگیں وہی اس سے سی پیک پر نقل و حمل کیلئے متوقع بڑی رکاوٹیں دور ہونگیں۔
وزیراعلی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وفاق وزیر اس حوالے سے ذاتی دلچسپی دکھائیں گے اور اس حوالے سے تیزی کیساتھ کاوشیں کرینگے۔

Leave a reply