مزید دیکھیں

مقبول

شہروز کی شادی سے سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے سائرہ کے پاس اب بھی اربوں آپشنز موجود ہیں فیروزخان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ شہروز کی شادی سے سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ سائرہ کے پاس اب بھی اربوں آپشنز موجود ہیں ۔

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا صدف کنول اور شہروز کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شہروز کی شادی سے سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ سائرہ کے پاس اب بھی اربوں آپشنز موجود ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے مداحوں کیلئے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

ایک مداح نے اداکار سے شہروز سبزواری اور صدف کنول کے نکاح کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے نئے جوڑے کے رشتے پر ان سے رائے پوچھی۔ فیروز کے مطابق لوگوں کو صدف، شہروز اور سائرہ تینوں کو تنہا چھوڑنا چاہیئے۔

فیروز خان نے انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ بعض اوقات لوگ بہت مضحکہ خیز باتیں کرنے لگ جاتے ہیں، جو غلط ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اگر سائرہ نے علیحدگی اختیار کر کے نئی زندگی شروع کی ہے تو مجھے یقین ہے کہ سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اُن کے پاس بھی اربوں آپشنز موجود ہیں۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود کو اپنے تک ہی محدود رکھنا چاہئے ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صدف کنول اور شہروز سبز واری رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے ، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پرکیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لوگوں کی تنقید کے جواب میں شہروز سبز وای نے ایک ویڈیو بھی پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں واضح کیا تھا کہ ان کی اور سائرہ کی علیحدگی کی وجہ صدف کنول نہیں تھی بلکہ ان کے درمیان طلاق کی وجہ بہت ذاتی معاملہ تھا-

صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری

میری اور سائرہ کی طلاق کی وجہ صدف کنول نہیں شہروز سبز واری