کورونا وائرس : شاہ رخ کے بعد سلمان خان بھی سالگرہ نہیں منائیں گے

دنیا بھر میں پھیلی موذی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تمام قسم کی اجتماعی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے کورونا کے بعث ان پابندیوں کی وجہ سے بالی وڈ میں کئی سپراسٹارز نے اپنی سالگرہ کی تقریبات بھی منسوخ کی ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ کورونا وبا کے پیش نظرہر سال کی طرح اس بار ان کے گھر کے باہر رش نہ لگایا جائے اور اب اطلاعات ہیں کہ بالی وڈ کے سپُر اسٹار سلمان خان بھی کچھ دنوں میں ایسی ہی اپیل اپنے مداحوں سے کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان 27 دسمبر کو 55سال کے ہوجائیں گے۔ ہر سال ان کے مداح ان کے گھر کے باہر اس موقع پر جمع ہوتے ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہوسکے گا کیونکہ سلمان خان اپنی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں اور کورونا کی وجہ سے وہ لوگوں سے گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل بھی کریں گے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ سلمان خان اس سال اپنی سالگرہ اور نئے سال کا جشن اپنے فارم ہاؤس پر بھی نہیں منائیں گے البتہ فلم کے سیٹ پر ہی معمولی سیسلمان تقریب کا انعقاد ہوسکتا ہے۔

Comments are closed.