شاہ رخ خان کے لیے میں کچھ بھی کرسکتا ہوں سلمان خان

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ میرے بھائی جیسا ہے اس کے لئے میں سب کچھ کر سکتا ہوں-

باغی ٹی وی :بھارتی شوبز ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق یش راج بینرز تلے بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے مختصر کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے فلم میں ’ٹائیگر‘ کے کردار سے انٹری دی ہے جس کے لیے فلمساز ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کے لیے سلمان خان نے جب اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی تو فلمساز ادتیا چوپڑا سلمان خان کے پاس انہیں معاوضہ ادا کرنے گئے تاہم دبنگ اداکار نے شوٹنگ کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بہت منانے کی کوشش کی تاہم بالی وڈ سلطان نے جواب دیا ’شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں‘۔

تاہم سلمان خان کی جانب سے پیسے نہ لینے پر ادتیا چوپڑا اب انہیں مہنگا تحفہ دینے کا سوچ رہے ہیں۔

دوسری جانب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو جب تمام صورتحال سے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے جواب دیا ’بھائی تو بھائی ہے‘۔


علا وہ ازیں ٹوئٹر پر ایک صارف نے شاہ رخ خان سے سلمان خان کے بارے میں بھی بتائیں حال ہی میں آپ نے ایک ساتھ فلم کی ہے- ےب بھی شاہ رخ نے جواب دیا تھا کہ ہمیشہ کی طرح بھائی تو بھائی ہی ہے!

شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر صارفین کے سوالوں کے مزاحیہ جواب

Comments are closed.