شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کی صلح :اچھی روایات کا مظاہرہ

0
57

لاہور : شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کی صلح ہوگئی:اچھی روایات قائم ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی صلح ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان ہوئی صلح کا خط وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا ، جس میں ایم پی اے نذیر چوہان کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نے خط میں لکھا کہ میرے اور شہزاد اکبر کے درمیان صلح ہوگئی ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سے ٹیلی فون پر بات بھی ہوگئی ہے ، صلح میں اہم کردار ادا کرنے پر فیاض الحسن چوہان کا شکر گزار ہوں ،

نذیراحمد چوہان نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت پنجاب اسنٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں زیر علاج ہوں اور جلد صحت یاب ہوکر اسمبلی میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

ادھر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پروزی الٰہی نے نذیر چوہان اور شہزاد اکبر میں صلح کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ اچھی بات ہے دونوں کی صلح ہوگئی تاہم نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر کی توہین کی گئی جس پر ایکشن ہوگا

Leave a reply