شہزاد رائے کا پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین

0
38

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا ’زندگی‘ کے چند شعر گا کر گلوکارہ کو خراج تحیسن پیش کیا ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں گلوکار پیانو بجاتے ہوئے آنجہانی گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا ’زندگی ‘ گارہے ہیں۔


گلوکار نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ خالی کمرے میں محبت بھرے گیت گنگنانے کا الگ ہی مزہ ہے۔

شہزاد رائے نےں نازیہ حسن کے گانے کی چند شعرگا کر صارفین کے دل جیت لئے ہیں صارفین کی طرف سے ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوگارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

1980 میں پندرہ سال کی عمر میں انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘ گایا اس گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہچا دیا اس کے بعد 1981 میں ریلیز ہونے والے نازیہ حسن کے پہلے البم ’ڈسکو دیوانے‘ نے اس قدر شہرت حاصل کی کہ سابقہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔

نازیہ حسن محض 35 برس کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر 13 اگست سال 2000 کو انتقال کرگئیں گلوکارہ کوان کی وفات کے بعد 2002 میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا-

Leave a reply